بھٹکل: یکم جنوری (ایس اؤ نیوز) نوائط محفل بھٹکل کے زیر اہتمام 2جنوری بروز سنیچر کو نوائط گیت پروگرام کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں بچے اپنی سُریلی آواز میں معروف نائطی شعرا, کے کلام کو پیش کریں گے۔ اس بات کی اطلاع نوائط محفل کے جنرل سکریٹری زُبیر جوکاکو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 2جنوری کی رات 45-8بجے باب البحرین ( محتشم جان عبدالرحمن کی ٹائٹانیک بلڈنگ کے احاطے میں) نوائط گیت پروگرام ہوگا۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ وقت مقررہ پر شرکت کرتےہوئے پروگرام سے لطف اندوز ہوں اور پروگرام میں شریک بچوں کی بھی ہمت افزائی کریں۔